سندھ کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے، عمران خان کی نواب شاہ میں للکار

ویب ڈیسک – چئیر مین تحریک انصاف عمران خان پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں سندھ پہنچ گئے۔ سندھ پہنچتے ہی انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ نواب شاہ میں پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو للکار دیا۔ کہتے ہیں  سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہیں، اب نواز شریف کی طرح وہ بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا ۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی بلوچستان سے آیا ہوں وہاں بھی اتنی بری حالت نہیں جتنی اندرون سندھ میں ہے۔  عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری بھٹو فیملی میں ایسا ہے، جیسے کیپٹن صفدر شریف فیملی میں ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.