ہم تم کو نہیں بھولے، سانحہ گیاری کو 6 سال بیت گئے

ویب ڈیسک –  سیاچن ، گیاری سیکٹر ، سات اپریل 2012 کو برفانی تودہ گرا اور ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین کے 139 جوان برفانی تودے تلے دب کر شہید ہو گئے۔ حادثے میں این ایل آئی سکس کا بٹالین ہیڈکواٹرز گلیئشر کے نیچے آکر ہمیشہ کیلئے کھو گیا۔

آج ان 139 شہید جوانوں کی شہادت کا دن منایا جا رہا ہے۔ 6 سال بیت گئے لیکن ہم اپنے ان جوانوں کو نہیں بھولے جنہوں نے ہماری حفاظت کی خاطر دنیا کے بلند ترین اور سرد ترین محاذ پر ہماری خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔

 اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی کی جانب سے آخری شہداء کے جسد خاکی نکالنے جانے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں 29 مئی 2012 کو پاک فوج کی جانب سے آپریشن مکمل کرنے اور تمام شہداء کے جسد خاکی برآمد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.