
پاکستان کا قومی جانور “مارخور” اب ہو گا پی آئی اے کا علامتی نشان
ویب ڈیسک – پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اپنی سارے لوگو اور جہازوں پر ڈیزائن بدل دیئے ۔ اب پاکستان کا قومی جانور مارخور اب پی آئی اے کے جہازوں کی زینت بن گیا۔
I am Pakistan International Airlines. Coming soon… #IAmPIA #PIA #NewPIA pic.twitter.com/OCBueFsLCh
— PIA (@Official_PIA) April 5, 2018
گو کہ اس منصوبے پر ایک خطیر رقم خرچ ہو رہی ہے لیکن اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ نئے آسٹریلین ایم ڈی کے زیر سایہ پاکستان اٹرنیشنل ائیر لائن دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ادارے کی ری برینڈنگ میں پی آئی اے نے قومی جانور’’مارخور‘‘ کی تصویروالا لوگوجاری کردیا ہے ‘پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک میں کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کاپرچم اس کے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اس کے بعد اردو میں پی آئی اے لکھا گیا ہے۔