کالا ہرن کیس، سلمان خان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک – سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری، جودھپور کی عدالت نے کالے ہرن کے شکار میں ملوث اداکار کی ضمانت منظور کر لی۔  بالی کے سلطان سلمان خان کو جمعرات کے دن 20 سال پرانے مقدمے میں 5 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم جیل میں دو راتیں گزارنے کے بعد جودھپور کی عدالت نے 50 ہزار کے عوض سلمان خان کی ضمانت منظور کر لی۔

بالی وڈ کے سلطان، سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا

جج روندرا کمار جوشی نے سماعت ایک دن کےلیے ملتوی کی تھی تاکہ وہ سلمان خان کے مقدمےکا ساراریکارڈ دیکھ سکے۔یاد رہے کہ سلمان خان کو گرفتار کے بعد راجھستان کی جودھپور جیل منتقل کیا گیا تھا۔

 

بھارت میں کالے ہرن کا شکار ممنوع ہے اور اس کی سزا 5 سے 7 سال تک کی قید ہے۔
1998 میں سلمان خان، سیف علی خان سونالی باندرے، تبو اور نیلم پر فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی راجھستان میں شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔

سلمان خان کی جیل جاتے ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.