
کامن ویلتھ گیمز، پاکستان نے آخر 7 سیکنڈز میں بھارت کے خلاف میچ برابرکر دیا
ویب ڈیسک – آسٹریلیا میں چل رہی دولت مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں میں ہاکی کے ایک میچ میں پاکستان اور روایتی حریب بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ اگرچہ یہ مقابلہ 2-2 سے برابر رہا مگر اس مقابلے میں جیت کس کی ہوئی تو بلاشبہ یہ پاکستان کے حصے میں آتی نظر آئے گی۔
میچ کے آغاز سے ہی بھارت کی ہاکی ٹیم نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہالف میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی جانب سے دلپریت سنگھ اور ہرم پریت سنگھ نے بھارت کو برتری دلوائی۔
دوسرے ہالف میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان برابری کی طرف گامزن کیا۔ محمد عرفان جونئیر نے ایک گول کیا جبکہ علی مبشر نے میچ کے آخری 7 سیکنڈ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
پاکستان کے لیے یہ جیت بہت اہمیت کی حامل تھی کیونکہ پاکستان پچھلے 3 سال سے لگاتار 6 میچوں میں ہار کا سامنا کر رہا تھا۔