اسلام آباد: امریکی ملٹری اتاشی نے پاکستانی کو گاڑی تلے کچل دیا

ویب ڈیسک – ایک اور ریمنڈ ڈویوس، ایک اور پاکستانی کی موت۔ امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،نوجوان  موقع پر جاں بحق۔ ملٹری اتاشی کو سفارت استشنیٰ کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دامن کوہ کے نزدیک امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی نے سڑک پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ ۲ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ملٹی اتاشی خود گاڑی چلا رہا تھا تاہم سفارتی استشنیٰ آڑے آگئ جس کے باعث اتاشی کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ جاں بحق موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ تہاڑ کا رہائشی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.