کیا نثار بھی آپ کو جوائن کر رہے ہیں؟ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، عمران خان کا رمیش کمار کی شمولیت پر جواب

ویب ڈیسک – پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی سیٹ پر ممبر نیشنل اسمبلی رمیش کمار نے آج ایک پریس کانفرنس میں باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ اپنی رہائش گا پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ رمیش کمار نے انکشاف کیا کہ چوہدری نثار اور دیگر کئی ن لیگی اراکین پی ٹی آئی میں آنے کے لیے ان سے رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کے نام ظاہر کریں گے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے رمیش کمار سے سوال کیا کہ کیا چودھری نثار بھی پی ٹی آئی میں آرہے ہیں؟ تو رمیش کمار کے ساتھ بیٹھے عمران خان نے ان سے مائیک چھین کر کہا ” ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے” جس کے بعد کانفرنس میں موجود سب لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.