آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے نومسلم منگیتر سے شادی کر لی، تصاویر منظر پر

ویب ڈیسک – آسٹریلیا کے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی نو مسلم منگیتر ریچل سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب آسٹریلیا کے شہر کوئنزلینڈ میں ہوئی۔ جس میں عثمان اور ریچل کے خاندان والوں کے علاوہ دونوں کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 22 سالہ اہلیہ رچل میکلین نے کہا کہ مسلمان ہونے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کی نوجوان منگیتر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میرے عثمان خواجہ سے تعلقات شروع ہوئے تو لوگوں مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمارے رشتے کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران میرے بھی مسلمانوں کے بارے میں تاثرات کچھ اچھے نہیں تھے اور میں انہیں دہشت گرد سمجھتی تھی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان پہلے مسلمان ہیں جو میری زندگی میں شامل ہوئے، ابتدائی ایام میں تو مسلمان ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں نظر انداز کیا تاہم کچھ عرصے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اب ہم اپریل میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

رچل میکلین کا مزید کہنا تھا کہ ’عثمان یا پھر اُن کے خاندان نے شادی کے لیے مسلمان ہونے کی کوئی شرط نہیں رکھی کیونکہ وہ دیگر مذاہب کا دل سے احترام کرتے ہیں، شرعی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے خود ہی اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا‘

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.