
کینسر کی نئی دوا کا کامیاب تجربہ، مریضوں کے لیے زندگی کی کرن
ویب ڈیسک – کینسر ایک ایسا موذی مرض جس کا نام سنتے ہی ایک خوف طاری ہو جائے، جہاں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے وہی اس کے علاج پر دنیا بھر کے سائنسدانوں کی تحقیق کا دائرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے چند سالوں میں اس موذی مرض کے مکمل علاج کی ادویات تیار کی لی جائیں گی۔
حال ہی میں امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی نئی دوا ’Bromodomain Inhibitor‘انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا کینسر کا سبب بننے والے جین پر حملہ کر کے جسم میں کینسر کے مالیکیول کو پھیلنے سے روک دیتی ہے۔
مشی گن یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کا سبب بننے والے جین کے خلاف ایک دوا نہایت کارگر ثابت ہوئی ہے جس سے پھیپھڑوں، چھاتی اور موٹاپے کے باعث ہونے والے کینسر کی مختلف اقسام کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے دواکی خصوصی قسمBromodomain Inhibitor کو کامیابی سے استعمال کیا ہے ۔