شامی شہر دوما پر کیمائی حملہ، 80 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک – شام میں جاری خانہ جنگی اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 10 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب 1 لاکھ کے قریب افراد جاں بحق جبکہ زخمی افراد کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شام میں سرکاری فوج نے اپنے زیر محاصرہ علاقے مشرقی الغوطہ کی تحصیل دُوما میں کیمیائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 40 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ کیمائی ہتھیاروں کی اثرات کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مشرقی الغوطہ کی وائٹ ہیلمٹس امدادی ٹیموں  کے سوشل میڈیا پیج سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسد انتظامیہ نے مشرقی الغوطہ میں مخالفین کے زیر کنٹرول آخری علاقے ‘دُوما ‘ میں شہری آبادی پر کیمیائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

دُوما پر 19 مارچ کو بھی کلور گیس کے ساتھ کیمیائی حملہ کیا گیا تھا اور اب جمعہ کے دن سے دوبارہ علاقے پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شامی انسانی حقوق نیٹ ورک امدادی تنظیم  کی 4 اپریل کو شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بشار الاسد انتظامیہ شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے لے کر اب تک کُل 214 اور خان شیخون قتل عام کے بعد  سے اب تک 11 دفعہ کیمیائی اسلحے سے حملے کر چکی ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.