امریکی ملٹری اتاشی نے سگنل توڑا اور پاکستانی کو گاڑی تلے کچل دیا،CCTVفوٹیج لیک

ویب ڈیسک – گزشتہ دنوں اسلام آباد میں امریکی ملٹری اتاشی نے دامن کوہ کے قریب ایک پاکستانی کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا، جس سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اب اس واقعہ کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج لیک ہو گئی ہے۔

لیکڈ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی اتاشی نے سگنل توڑا اور دوسری سمت سے آتی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ جس سے موٹر سائیکل سوار ہوا میں کئی فٹ اونچا اڑنے کے بعد زمین ہر جاگرے۔

اسلام آباد: امریکی ملٹری اتاشی نے پاکستانی کو گاڑی تلے کچل دیا

پاکستان نے آج امریکہ سے سخت احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفارتکار کو طلب کیا اور شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنی حاصل ہے جس کی بنا پر اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکتی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.