ن لیگ خالی ہو گئی، ایک ساتھ 8 اراکین اسمبلی مستعفیٰ

ویب ڈیسک – حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی بنیادیں ہل گئیں، ن لیگ کے 8 اراکین قومی اسمبلی نے جماعت کی قیادت سے ناراضگی کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ مسلم لیگ نکے مستعفیٰ ہونے والے اراکین میں خسروبختیار سرفہرست تھے۔ ان کے ساتھ ہاڑی سے ممبر طاہر اقبال، ملتان سےرانا محمد قاسم، مظفر گڑھ سے  باسط بخاری، بلخ شیر مزاری،علی اصغر منڈا، طارق محمود باجوہ شامل ہیں۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والاے ناراض اراکین کا موقف تھا کہ وفاقی حکومت نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بہت زیادتیاں کی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب الیکشن سر پر ہے اراکین کا ناراض ہو کر پارٹی چھوڑ جانا ن لیگ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.