بلیک پینتھر نے ٹائی ٹینک کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک : ہالی وڈ کی سپر ہٹ فلم بلیک پینتھر نے بلاک بسٹر ماضی کی فلم ٹائی ٹینک کا 21 سالہ ریکارڈ توڑدیا۔ بلیک پینتھر ٹائی ٹینک کا سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ صرف تین مہینوں میں ہی توڑ ڈالا۔

1997میں بننے والی اس وقت کی سپر ہٹ فلم ٹائی ٹینک نے 3مہینوں کی سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ 21سال تک ریکارڈ پر قبضہ جمائے رکھا۔ بلیک پینتھر نے اب تک دنیا بھر سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ بزنس کیا ہے جبکہ صرف امریکہ میں اس کی کمائی تقریباً 67 کروڑ ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ بلیک پینتھر 16 فروری کو دنیا بھر کے سینماﺅں کی زینت بنی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.