کوئٹہ: ایف سی اہلکاروں پر خودکش حملہ، 7افراد زخمی

ویب ڈیسک – بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ بلیلی میں ایف سی اہلکاروں پر خودکش حملے میں کم از کم 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار بلیلی روڈ پر معمول کے گشت پر تھے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا، حملہ کے بعد اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جبکہ حملہ آور کے اعضاء کو فرانک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا جس سے ایف سی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.