مصباح الحق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

ویب ڈیسک – قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق آج پاکستان سپر لیگ کی فرنچائیز اسلام آباد یونائیٹڈ کے رفقاء کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد سیکرٹیریٹ پہنچ گئے۔ مصباح الحق کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹد کے مالک علی نقوی، سٹار سپنر سعید اجمل، محمد سمی، حارث سہیل اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سنئیر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی جن میں بابر اعوان، اسد عمر اور دیگر شامل تھے۔ اسد عمر اور بابراعوان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹس سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آمد کا بتایا اور ان کی ٹیم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئین, پشاور زلمی کو شکست

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.