پی ٹی آئی میں شمولیت، چودھری نثار نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک – ملک بھر میں چودھری نثار کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم ہے کہ سابق وزیر داخلہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے خبریں بھی آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی وفد کے ناصرف چودھری نثار سے بیک ڈور رابطے چل رہیں ہیں بلکہ تحریک انصاف کا وفد نثار سے ملاقات بھی کر چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے اس وفد کی قیادت جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی جیسے بڑے نام کر رہے تھے۔

تاہم چودھری نثار نے اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تحریک انصاف سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی وفد کی ان سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ابھی انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ آیا وہ کسی دوسری پارٹی میں جا رہے ہیں یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیکن غالب امکان یہی ہے کہ چودھری نثار آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات 2018 میں حصہ لیں گے۔

بریکنگ نیوز: ن لیگ نے چودھری نثار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، اب نثار کیا کریں گے؟

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے کل ہونے والے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چودھری نثار کو پارٹی ٹکٹ نہ دیا جائے کیونکہ چودھری نثار مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ کل ہونے والے اس اجلاس کی قیادت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.