کون بنے گا نگران وزیراعظم؟ بڑے نام سامنے آگئے

مانیٹرنگ ڈیسک – موجودہ اسمبلیاں کچھ ہی ماہ میں اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو جائیں گی ایسے میں مملکت کو ایک نگران سیٹ اپ کی ضرورت درپیش ہو گی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین گزشتہ کئی ہفتوں سے اس بارے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے دونوں فریقین اب نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے قریب ہیں۔

نجی چینل کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے جن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سٹیٹ بنک آف پاکستان کے سابق گورنر عشرت حسین ، ڈاکٹر حفیظ پاشا اور ڈاکٹرشمشاد قابل ذکر ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نگران سیٹ اپ کے لیے وزیر اعظم کا قرۃ کس کے نام نکلتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.