کمر کی تکلیف، یاسر شاہ دورہ انگلینڈ سے باہر

ویب ڈیسک – یاسر شاہ کے مداحوں کے لیے بری خبر، لیگ سپنر کمر میں تکلیف کے باعث قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یاسر شاہ کی عدم موجودگی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاسر شاہ 28 ٹیسٹ میچوں میں 165شکار کرچکے ہیں، وہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ رکن ہیں اور 2014ء سے اب تک ٹیسٹ فتوحات میں ان کا اہم کرداررہا ہے۔

یاسر شاہ کی عدم موجودگی میں شاداب خان کو دورہ انگلینڈ میں چانس ملنے کے امکانات ہیں۔

قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 24 مئی سے لارڈز میں ہوگا جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.