ایشیا کپ 2018 کی میزبانی بھارت سے عرب امارات منتقل

سپورٹس ڈیسک – بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ 2018 متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی چپقلش کی وجہ سے بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔ اب ایشیا کپ کا ٹورنامنٹ، دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے علاوہ چھٹی ٹیم متحدہ عرب امارات، عمان، نیپال یاہانگ کانگ میں سے کوئی ہو گی۔

یاد رہے کہ اب تک ہونے والے 13 ایشیا کپ مقابلوں میں سے 12 ، 50 اووروں پر مشتمل تھے جبکہ پچھلا ٹورنامنٹ پہلی بار 20 20 فارمیٹ میں ہوا۔ جس میں بھارت فاتح ٹھہرا تھا۔

ایشیا کپ 2018 13 سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *