شہباز شریف نہیں چاہتے تھےمریم لیڈر بنیں، تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری کا انکشاف

مانیٹرنگ ڈیسک – ملک میں انکشافات کی ایک لہر چل رہی ہے۔ کبھی ریحام خان کے پبلشر اور کبھی چوہدری شجاعت حسین کی کتاب عوام کو حیران اور پریشان کر رہی ہے۔ اب ان انکشافات میں ایک اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کبھی نہیں چاہتے تھے کہ مریم نواز لیدڑ بنیں۔

تہمینہ درانی کےسابق سیکرٹری زبیر محمود ایک نجی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار شہباز شریف کی ہدایت پر چل رہے تھے۔

 

زبیر محمود نے انکشاف کی کہ تہمینہ درانی کے گھر پر شہباز شریف اور چودھری نثار کی 2 درجن سے زائد ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، کوئی بھی بات محترمہ نے مجھ سے نہیں چھپائی، ڈان لیکس اور دیگر اندرونی اختلافات پر بھی بات ہوتی تھی۔زبیر محمود کا کہنا تھا کہ میڈیم مجھ سے کوئی بات نہیں چھپاتی تھیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.