شام کے شہر ادلیب میں 7 منزلہ عمارت دھماکے سے تباہ، درجنوں جاں بحق

ویب ڈیسک – خانہ جنگی سے متاثر ملک شام کے شہر ادلیب میں ایک 7 منزلہ رہائشی عمارت میں پرسرار دھماکہ ہوا جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی۔ عمارت گرنے سےاب تک  کم از کم 28 افراد جاں بحق جبکہ 135 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

طبی امداد دینے والے عملے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عمارت میں دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور کس وجہ سے ہوا متعلقہ ادارے اب تک پتہ لگانے سے قاصر ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

پر امن جلوس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 15 فلسطینی شہید1400 سے زائد زخمی

2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی نے ملک شام کا بیشتر حصہ کھنڈرات میں بدل دیا ہے جبکہ اس 7 سالہ خانہ جنگی میں اب 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.