ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بنی گالہ میں چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب نمائندے اور مشہور ٹی وی اینکر و مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے آج چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

یہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پہلی ون آن ون ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق گفتگو ہوئی اور الیکشن 2018 کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

 ڈاکٹر عامر لیاقت کو جو کہ میڈیا پر اپنی سابقہ پارٹی کا دفاع بخوبی انداز میں کرتے آئے اور چئیرمین تحریک انصاف بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں ان کو پارٹی میں بہت جلد ایسا عہدہ دیا جائے گا جہاں وہ پارٹی کا دفاع احسن طریقے سے کر سکیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.