صبا قمر کی بالی وڈ فلم “ہندی میڈیم” کا چین میں 155 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

شوبز ڈییسک – پاکستان کی خوبرو اداکارہ نے بھارتی سینما میں اپنی ڈیبیو فلم “ہندی میڈیم ” میں کام کیا۔ یہ فلم 2017 میں بھارتی سینما گھروں کی زینت بنی۔ اس فلم میں صبا قمر کے مد مقابل بھارتی اداکار عرفان خان تھے۔

“ہندی میڈیم ” ایک ڈرامہ کامیڈی فلم تھی۔ یہ فلم ایک ہفتہ قبل چین کے سینما گھروں میں چینی زبان کے ترجمے کے ساتھ ریلیز کی گئی جہاں فلم نے صرف 7 دنوں میں 155 کروڑ کا بزنس کر کے ایک ریکارڈ بنا دیا۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ “ہندی میڈیم ” بہت جلد 200 کروڑ کا بزنس کر لے گی۔

اس قبل صرف 2 بھارتی فلمیں چین میں ریلیز کی گئیں تھیں جن میں بجرنگی بھائی جان اور سیکرٹ سپرسٹار شامل ہیں۔ ہندی میڈیم سال 2018 میں چین میں ریلیز کی جانے والی تیسری فلم ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.