
آئی پی ایل: جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کو جوتا پڑ گیا
ویب ڈیسک -بھارتی تماشائی اپنے برے رویے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ہار دیکھتے ہی بھارتی میزبان اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں اور اواچھی حرکتوں پر اتر آتے ہیں۔ سٹیڈیم میں آگ لگانا، گرائونڈ میں پتھر اور بوتلیں پھینکنا بھارتی تماشائیوں کے لیے معمول کی بات ہے۔
کل رات بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب بھارت میں چل رہی انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ کھلاڑی فاف ڈوپلیسی پر جوتا اچھال دیا گیا۔ چنائی میں جاری کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگ کے درمیان میچ اس وقت روکنا پڑا جب چنائی سپر کنگ کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور روندرا جدیجا بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ ایک ناراض تماشائی نے اپنے جوتے ان کھلاڑیوں کی جانب اچھال دیے۔ خوش قسمتی سے جوتا کسی کو لگا نہیں لیکن میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔
پولیس نے چوتا پھینکے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔
یاد رہے کہ چنائی کرکٹ گرائونڈ بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنائی میں جو کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا آبائی شہر بھی ہےوہاں گزشتہ 2 سال سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔ تامل ناڈو میں اس وقت خشک سالی چل رہی ہے اور پانی کی تقسیم پر تامل ناڈو ریاست دہلی حکومت سے سخت ناراض ہے اور وہاں دہلی کے خلاف مظاہرے چل رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوتا پھینکنے والے شخص در اصل حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے۔