
جیل جانے کا خوف؟ اڈیالہ جیل میں پہلے سے تیاریاں ہو رہی ہیں، نواز شریف
مانیٹرنگ ڈیسک – سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے آج اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں تیاریاں پہلے سے ہی شروع کی جا چکی ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ اڈیالہ والوں کو کیسے پتا کہ کوئی آ رہا ہے؟
اس موقع پر مریم نواز نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو جدا کرنے سازش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن سےووٹ کےذریعےجیت نہیں سکتےانہیں عدالتوں میں بلاتےہیں، سازشیں کرنے والوں کو ہر جگہ سازشیں نظر آتی ہیں۔
ووٹ کی عزت کے راستے میں جو آئے گا، اس کو نیست ونابود کریں گے: نواز شریف
آج احتساب عدالت کی کارروائی میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر اپنی جرح مکمل کر لی یہ جرح 10 روز تک جاری رہی۔ اب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے وکیل واجد ضیا پر اپنی جرح کریں گے۔
الیکشن 2018 میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا: مریم نواز