لاڑکانہ، شادی میں فائرنگ سے سندھی گلوکارہ جاں بحق

ویب ڈیسک – سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں مقامی سندھی گلوکارہ ثمینہ سندھو گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

گلوکارہ ثمینہ سندھ سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں کہ تقریب میں موجود چند لوگوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اسی اثنا میں ایک گولی گلوکارہ کو جا لگی۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہو سکیں اور راستے میں دم توڑ گئیں۔

ثمینہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.