لاڑکانہ میں قتل ہونے والی گلوکارہ کی ویڈیو منظرعام پر، کمزور دل کے افراد اور بچے نہ دیکھیں

ویب ڈیسک – گزشتہ رات سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قتل ہونے والی گلوکارہ ثمینہ سندھو کے قتل کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثمینہ سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور تبھی ایک گولی انہیں آکر لگتی ہے جس سے وہ وہی گر جاتی ہیں۔

 

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں مقامی سندھی گلوکارہ ثمینہ سندھو گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

گلوکارہ ثمینہ سندھ سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں کہ تقریب میں موجود چند لوگوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اسی اثنا میں ایک گولی گلوکارہ کو جا لگی۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہو سکیں اور راستے میں دم توڑ گئیں۔

ثمینہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

http://dai.ly/x6hn57l

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *