منظور پشتین کا ٹویٹر اکائونٹ امریکہ سے آپریٹ ہو رہا ، چشم کشا انکشاف

ویب ڈیسک – پشتون تحفظ کے سربراہ منظور پشتین آج کل ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی نظروں میں ہیں اس کی وجہ ان کا پشتونوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ منظور پشتین پاکستان کے صوبہ کے پی کے میں رہتے ہیں لیکن حیران کن طور پر ان کا ٹویٹر اکائونٹ امریکہ سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

آخر امریکہ سے ان کا اکائونٹ کون چلا رہا ہے؟ اور کیوں چلا رہا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس نے منظور پشتین کی تحریک پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

لگتا یوں ہے جیسے منظور پشتین ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

شاید ایس بات کا کسی کو پتہ نہ چلتا مگر گزشتہ شب منظور پشتین کے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی جو کہ ان کے موبائل کا سکرین شاٹ تھا۔ اس سکرین شاٹ میں واضح طور پر موبائل کمپنی AT&T کا لوگو دیکھا جا سکتا۔

یہ کمپنی امریکہ کی سب سے بڑی موبائل سرووز فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔  پاکستان کی مشہور ویب سائٹ defence.pk نے بھی اپنی ٹویٹر اکائونٹ سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.