ابھی فاٹا میں امن آیا ہی تھا کہ ایک اور تحریک شروع ہو گئی، آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک – آج راولپنڈی میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں ایک تقریب منعقد کی گئی،۔ پاکستان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

قریب میں شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو اعزازات دیئے گئے جن میں 32 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 2 افسران کو تمغہ جرأت اور 33 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا جب کہ چار افسروں اور جوانوں کو یو این میڈل دیا گیا۔

 

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کل ہم نہیں ہوں گے لیکن آپ لوگوں نے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولنا۔ کیونکہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ ختم ہو جاتی ہیں۔

ہم نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے: جنرل باجوہ کا کابل میں خطاب

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشتون تحفظ تحریک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی فاٹا میں امن آیا ہی تھا کہ چند لوگوں نے پھر سے تحریک شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت دشمن کو شکست دینی ہے۔

منظور پشتین کا ٹویٹر اکائونٹ امریکہ سے آپریٹ ہو رہا ، چشم کشا انکشاف

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.