اداکارہ صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت میں طلاق

مانیٹرنگ ڈیسک – شوبز کی مشہور جوڑی صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت میں طلاق ہو گئی۔صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت کی جوڑی شوبز کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی تھی مگر بد قسمتی سے دونوں کی شادی صرف 4 سال چل سکی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے رپورٹر نے دعوی کیا ہے کہ دونوں میں طلاق کی وجہ اولاد کا نہ ہونا ہے۔


صنم بلوچ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے بھی اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا دیا ہے جبکہ صنم بلوچ کے شوہر اداکارعبداللہ فرحت نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.