
دنیا بھر میں پسندیدہ افراد، عمران خان ٹاپ 20 میں شامل
ویب ڈیسک – عمران خان اور ملالہ یوسفزئی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایڈمائیرڈ لوگوں کی لسٹ میں شامل ہو گئے۔ برطانوی ویب سائٹ یوگوو کے سروے کے مطابق عمران خان کا اس لسٹ میں نمبر20 جبکہ ملالہ 38ویں نمبر پر ہیں۔
برطانیہ کی ویب سائٹ https://yougov.co.uk/ نے سال 2018 میں ایک سروے کیا جس میں دنیا بھر سے 40 ایسے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہیں سب سے زیادہ پذیرائی ملی ہو۔ پاکستان کی جانب سے 2 شخصیات اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اس لسٹ میں 20 ویں جبکہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 38ویں نمبر پر ہیں۔
اس لسٹ میں پہلے نمبر پرمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس جبکہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ دوسرے نمبر ہیں۔ خواتین کی لسٹ میں ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پہلے اور باراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ دوسرے نمبر پر ہیں۔