جے آئی ٹی کے خلاف عوام کی جے آئی ٹی بنے گی، مریم نواز کا طبل جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک – آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں تا حیات نا اہل قرار دیا۔ آج ہی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طبل جنگ بجا دیا اور کہا کہ اب عدالتی جے آئی ٹی کے خلاف عوام کی جے آئی تی بنے گی۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنا اہم شخص ہے کہ جسے ایک بار نہیں چار بار نااہل کیا گیا، نواز شریف کو 4 بار مائنس کیا گیا لیکن وہ پلس ہوتا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب نواز شریف کو مائنس کرنے اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کی تو اللہ کے فضل اور عوام کی طاقت سے نواز شریف پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو کر سامنے آتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.