شام پر امریکی حملے کی فوٹیج، دل دہلا دینے والے مناظر

ویب ڈیسک – امریکہ برطانیہ اور فرانس  نے رات گئے شام پر حملہ کردیا۔ دارلحکومت دمشق مزائل حملوں سے لرز اٹھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دمشق میں یکے بعد دیگر ے کئی دھماکے سنے گئے اور دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔ ان حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے میں امریکی بحریہ اور فضائیہ حصہ لے رہی ہے۔ امریکی میڈیا اور دفاعی حکام کے مطابق حملے میں ٹوماہاک کروز میزائل، بی ون بمبرز، بحری جہاز اور امریکی جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

شام کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے حملے کا جواب دے رہی ہے۔

شام پر شروع ہونے والے حملوں پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایران اور روس سمیت کئی ممالک نے شام پر حملے کی مذمت کی ہے۔روس کی جانب سے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا گیا ہے کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے شام امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔

دوسرِ طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر حملہ روس کی ناکامی کا نتیجہ ہے ، حملہ گزشتہ ہفتے کئے گئے کیمیائی حملوں کا جواب تھا ، شام پر حملوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.