ویب ڈیسک – شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مزائل حملوں کے بعد مشرقی وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیاہے۔ جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 72ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی خام تیل اور عرب لائٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔