ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی “لوّ سٹوری” کے چرچے گراونڈ میں بھی

ویب ڈیسک – بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی محبت کرکٹ کے میدانوں میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ بیوی اپنے خاوند کا ہر میچ دیکھنے میدان میں موجود ہوتی ہیں تو شوہر ویرات کوہلی بھی میچ کے فوراً بعد اپنی بیگم کو ملنے کو بے تاب نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی دلچسپ منظر اس وقت دیکھنےمیں آیا جب کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کا میچ اختتام پذیر ہوا تو کوہلی اپنی بیگم کو ڈھونڈتے نظر آئے۔ اور انوشکا کو فون کر کے پوچھتے ہیں کہاں ہو؟ دوسری جانب وی آئی پی سٹینڈ میں بیٹھی انوشکا نے بھی ہاتھ ہلا کر کہا یہاں ہوں۔

محبت ہو تو ایسی، آپ ویڈیو دیکھیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.