اساتذہ کے سامنے تھپڑوں کا مقابلہ، چھٹی جماعت کا طالب علم ہلاک

ویب ڈیسک – خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ایک افسوسناک پیش آگیا۔ میاں چنوں کے سرکاری سکول میں اساتذہ کی موجودی میں چھتی جماعت کا طالب علم ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے ایک سرکاری سکول میں ہالف بریک کے دوران سکول کے اساتذہ نے چھٹی جماعت کے طالب علموں بلال اور عامر کے درمیان تھپڑوں کی کبڈی کا خون ریز مقابلہ کروایا۔ اس دوران اساتذہ اور دیگر سکول کا عملہ نہ صرف تماشائی بنا رہا بلکہ موبائل پر ویڈیو بھی بناتا رہا۔

مقابلہ شروع ہوا تو عامر نے بلال پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس سے بلال وہیں بے ہوش کر گر گیا۔ بلال کو ابتدائی طبی امداد بھی نہ فراہم کی گئی جس کے باعث بلال کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔ اور اس کی لاش گھر پہنچا دی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.