مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کر سوں، شہباز شریف کا پی پی پی پر وار

مانیٹرنگ ڈیسک – کراچی کے دورے پر گئے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پر طنز کا وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نا ڈیسوں کا اصل میں مطلب مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں تھا۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف ہی تھے جنہوں نے کراچی کا امن بحال کیا اور اب سندھ  کو بنیادی سہولیات بھی ہم ہی فراہم کریں گے۔

یہ شہباز شریف کا پنجاب کا وزیر اعلی بننے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ وہ کل گورنر سندھ زبیر عمر سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.