پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک – وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر، پاکستان نے بابر کروز مزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ بابر کروز میزائل جدید ترین ایویانکس اور ایروڈائنامکس سے لیس ہے اور سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے۔ یہ میزائل 700کلومیٹر سے سمندر اور زمین میں اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے اور روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈز لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں، نیسکام اور این ڈی سی کے انجینیئرز کو مبارکباد دی۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.