آگمینٹن ڈی ایس اور ایموکسل سیرپ غیرمعیاری، فروخت پر فوری پابندی

ویب ڈیسک – آگمینٹن ڈی ایس اور ایموکسل سیرپ کے نام سے ہر شخص واقف ہے کیونکہ ہر 10 میں سے 8 ڈاکٹر اپنے مریضوں کو عموماً یہ دو اینٹی بایوٹک ادویات لکھ کر دیتے ہیں۔ لیکن منافع خوروں نے ادویات کو بھی نہ بخشا اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دونوں ادویات غیرمعیاری ہیں اور ان کا استعمال نقصان دہ ہے نہ کہ شفا بخش۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق آگمینٹن ڈی ایس اور ایموکس سیرپ دونوں ہی غیر معیاری ہیں۔اور یہ دو ادویات سرکاری ہسپتالوں میں خاص طور پر بچوں کو بیماری کی صورت میں دی جاتی ہیں۔

ڈرگ ٹیسٹنگ اتھارٹی نے ان دونوں ادویات پر فوری پابندی لگاتے ہوئے ان کی فروخت بند کرنے کی سفارش کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.