ن لیگ میں صرف “جی حضوری” چل رہی ہے، ماروی میمن نے پارٹی پر بجلیاں گرا دیں

ویب ڈیسک – پاکستان مسلم لیگ ن  کی ناراض رکن ماروی میمن نے ایک بار پھر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ن لیگ پر بجلیاں گرا دیں۔ ماروی میمن کے حالیہ ٹویٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماروی میمن اور ان کی پارٹی ن لیگ میں خلیج کافی بڑھ چکی ہے اور وہ پارٹی لیڈران کے رویے سے کافی مایوس بھی نظر آرہی ہیں۔

اتوار کے روز ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک بار پھر ٹویٹ کرتے ہوئے پارٹی لیڈر شپ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ

پرویز رشیدکا چوہدری نثار پر پھر وار، انتخابات کےلئے نثار پر ن لیگ کا دروازہ بندکر دیا

“جن کی وجہ سے پارٹی کو مشکل پیش آئی وہ آج پارٹی میں اعلی عہدوں پر ہیں، بدقسمتی سے پارٹی میں کچھ لوگ اب بھی ایسے ہیں جو مائنس کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں

”  ،جن لوگوں کی وجہ سے دھرنا ہوا اور پارٹی کو شدید نقصان ہوا وہ آج بھی کامیاب ہیں اور جو بس اپنا کام کرتے رہے ان کی پارٹی میں کوئی وقعت نہیں، مشکل وقت میں پارٹی کو سچ بولنے والوں کی ضرورت ہوتی لیکن بدقسمتی سے ن لیگ میں جی حضور کرنے والے لوگ زیادہ ہیں”

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.