افغانستان سے حملہ، دو پاکستانی جوان شہید

ویب ڈیسک – مغربی سرحد پر افغانستان سے پاکستان پر حملہ، افغان فورسز کی فاءرنگ سے ایف سی کے 2 جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایف سی کے جوان سرحد کا معائینہ کر رہے تھے۔  جبکہ سرحد کے اس پار افغان شہریوں کی موجودگی کے باعث پاک فوج نے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی۔

پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق اشتعال انگیز کارروائی کے باوجود پاک فوج نے تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ افغان شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

افغانستان سے حملے کے وقت ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے مقامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ فائرنگ ہو گئی جس سے 2 جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *