Gmail کی خودکش ای میلز، سائبر سیکورٹی کی طرف ایک بڑا قدم

ویب ڈیسک – فیس بک کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا مختلف کمپنیوں کے بیچے جانے کے بعد سے صارفین میں اس بات کی تشویش پائی جا رہی ہے کہ آیا ان کا ڈیٹا آخر کس حد تک محفوظ ہے۔ وہ جو روز مرہ ای میل اپنے کاروباری یا کسی آفیشل راز کو ای میل کے ذریعے بھیجتے ہیں وہ کتنے محفوظ ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور اس کی ای میل سروس پرووائیڈر Gmail نے ایک ایسے منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت مستقبل قریب میں صارف ایسی ای میلز بھیجنے کے قابل ہو جائیں گے جو ایک خاص مدت کے بعد خود بخود ختم ہو جائے گی۔

گوگل نے اس منصوبے پر کام اپنےصارفین کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے لے لیے کیا ہے تاکہ لوگ بلا جھجک اور بغیر کسی خوف کے اپنا ڈیٹا اور پیغام ایک دوسرے کو بھیج سکیں۔

اس کے علاوہ گوگل ایک اور منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت کوئی بھی ای میل صرف ایک پاس کوڈ کی مدد سے ہی کھولی جا سکے گی۔ یعنی جس نے آپ کو ای میل بھیجی اس نے اسے پاس کوڈ پروٹیکٹڈ کر دیا اور اب اس خاص پاس کوڈ گوگل پیغام حاصل کرنے والے کے موبائل نمبر پر بھیجے کا جسے اس پیغام کر کھولنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.