
لاہور بلا کر رہائش نہ دی، لیجنڈ یونس خان پی سی بی پر برس پڑے، ویڈیو پیغام جاری کر دیا
ویب ڈیسک – پاکستان کر کٹ بورڈ میں من مانیوں اور لیجنڈ کرکٹرز کی بے عزتی کا سلسلہ جاری، پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کو لاہور بلا کر در بدر کر دیا اور رہائش دینے سے انکار کر دیا۔ لیجند بیٹسمین شدید ناراض این سی چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین جو کہ اب اپنا کیرئیر کوچنگ میں شروع کرنا چاہ رہے تھے لیول تھری کی کوچنگ کے لیے انہیں لاہور کی نینشل کرکٹ اکیڈمی مدعو کیا گیا۔ مگر جب یونس خان لاہور پہنچے تو انہیں کہا گیا کہ ابھی آپ کی رہائش کا بندوبست نہیں ہوسکا لہذا آپ کسی اور عہدیدار کے کمرے میں ٹھہر جائیں۔
یونس خان این سی اے اور پی سی بی کی اس حرکت پر شدید برہم ہوئے اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور ساتھ ہی وہ کمرہ بھی دیکھایا جو انہیں آفر کیا گیا۔، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کمرے میں پہلے سے ہی کسی کا ذاتی سامان موجود تھا۔ یونس خان نے کہا کہ وہ فوری طور پر واپس جا رہے ہیں اور کسی ایسی جگہ نہیں ٹھہر سکتے جہاں پہلے سے کسی کا سامان موجود ہو۔
یونس خان نے بتایا کہ میں یہاں این سی اے کی جانب سے ایک ای میل ملنے کے بعد آیا تھا لیکن یہاں میرے ساتھ جو سلوک ہوا میں یہا ں نہیں رک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کورس میں حصہ نہیں لو گا، میرے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیاوہ میرے لیے باعث شرمندگی ہے ۔