“سٹار بکس” نے کافی مانگنے والے سیاہ فام آدمیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا

ویب ڈیسک – امریکہ سیاہ فام لوگوں کے خلاف بڑھتی نفرت نے امریکے معاشرے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

 اب کی بار دنیا کی مشہور کافی ساز کمپنی” اسٹار بکس  “نے کافی طلب کرنے کے بدلے دو سیاہ فاموں کو زبردستی دوکان میں آنے کے نام نہاد جواز  پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

 کمپنی کے صدر  کیون جانسن  نے  بتایا کہ یہ ناخوشگوار واقعہ فلاڈیلفیا شہر میں  پیش آیا  جس پر میں  معذرت خواہ ہوں ۔

 جانسن نے کہا کہ یہ واقعہ  ہماری کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے جس سے ہماری ساکھ  بھی متاثر  ہو رہی ہے۔

 متعدد افراد نے اس واقعے کے بعد  کمپنی کے خلاف احتجاج کیا اور نسل پرستی کی مذمت کی ۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.