ویب ڈیسک – افریقی ملک نائیجیریا اس وقت ایک جان لیوا ‘لاسا بخار’ کی زد میں ہے، جس اب تک کم از کم 101 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآؤڈ بارڈز کے مطابق اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔
اس سال فروری میں بھی نائیجریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔