15 سالہ پاکستانی فاسٹ بائولر نے تباہی مچا دی، بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا

ویب ڈیسک – فاسٹ بائولنگ کے لیے زرخیز سمجھی جانے والی پاکستان کی سرزمین پاکستان نے ایک اور فاسٹ بائولر کو جنم دے دیا۔ نسیم شاہ نامی 15 سالہ فاسٹ بائولر ایک نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے جو اتنی سی عمر میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کرواتا ہے۔

نسیم شاہ کی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں نسیم اپنے مخالف بیٹسمینوں کو تنگی کا ناچ نچا رہے ہیں۔

 

نسیم پاکستان انڈر 16 کی جانب سے آسٹریلیا انڈر 16 کے ساتھ کھیلتے نظر آئے جہاں انہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔

نسیم شاہ کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ آج کل ذریعی ترقیاتی بنک کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.