طیبہ تشدد کیس، سابق سیشن جج اور اہلیہ کو ایک سال قید، جرمانہ

مانیٹرنگ ڈیسک – سلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی اور ان کی بیگم ماہین ظفرکو ایک، ایک سال قید اور50،50ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔

طیبہ تشدد کیس میں 19 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے جن میں طیبہ کے والدین بھی شامل تھے۔ جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016میں سامنے آیا۔ پولیس نے 29 دسمبر کو سابق جج راجہ خرم علی خان کے گھر سے طیبہ کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کی تھی۔اس کے بعد ملزمان اور طیبہ کے گھر والوں میں راضی نامہ کی خبروں پر سپریم کورٹ نے اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.