
کلثوم نواز کی عیادت، نواز شریف اور مریم لندن روانہ
مانیٹرنگ ڈیسک – پاکستان مسلم کے ن کے صدر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی سیاسی سرگرمیوں سے ایک بریک لیتے ہوئے لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ سابق صدر مسلم ن نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ کینسر کے علاج کی خاطر لندن میں موجود ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے کلثوم نواز کی طبیعت کچھ زیادہ ناساز ہے لہذا آج دونوں باپ بیٹی سیاسی سرگرمیاں ترک کرتے ہوئے لندن روانہ ہو گئے۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کر کے اپنے جانے کی خبر لوگوں تک پہنچائی اور اپنی والدہ کلثوم نواز کے صحتیابی کے لیے دعائوں کی اپیل بھی کی۔
My mother is hospitalised again. Pls remember her in your special prayers. I know prayers can do wonders. Allah answers prayers. Thank you.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 17, 2018
یاد رہے کہ شریف خاندان ان دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں لندن فلیٹس کی ملکیت کے کیس بھگت رہا ہے۔