
سابق امریکی صدر جارج بش کی والدہ باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
ویب ڈیسک – سابق امریکی صدر بش سنئیر کی اہلیہ اورسابق صدر بش جونئیر کی والدہ باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقالی کر گئیں۔باربرا بش 1925 میں پیدا ہوئیں تھی۔ وہ ایک طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ اپنے آخری ایام میں باربرا بش نے علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا۔
باربرا بش کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ سابق امریکی خاتون اول ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اور امریکی صدر کی والدہ بھی تھیں۔
یاد رہے کہ باربرا بش کے شوہر اور بیٹے دونوں کے صدارتی ادوار میں مسلمانوں پر جنگ مسلط کی گئی اور لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ بش سنئیر کی دور میں پہلی گلف وار لڑی گئی جس میں عراق کو حدف بنایا گیا جبکہ بش جونئیر کے دور میں افغان جنگ اور دوسری گلف وار عراق کے خلاف لڑی گئی جس کے نتیجے میں عراق پر امریکی قبضہ ہوا اور سابق عراقی صدر صدام حسین کو پھانسی دی گئی۔
باربرا بش کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔