عدلیہ اور فوج کو گالیاں، ن لیگی ایم این اے گرفتار

ویب ڈیسک – سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو جس میں ن لیگی ایم این اے وسیم اختر اپنے ساتھیوں سمیت اعلی عدلیہ اور فوج کے خلاف ایک ہجوم کی شکل میں گالیاں دے رہا ہے، بالاخر وہ لیگی ایم این اے گرفتار ہو چکا ہے۔

ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات میجر حبیب الرحمان اور سیکیورٹی کانسٹیبل عبدالرشید کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر کو لاہور فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی تاحال مفرور ہے۔

مسلم لیگ ن کے ورکروں کی چیف جسٹس اور آرمی چیف کو ننگی گالیاں، وڈیو وائرل

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.